بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

اسٹیل مل کی 5 ارب سے زائد مالیت کی اراضی پر لینڈ مافیا کا قبضہ

اسلام آباد :پاکستان اسٹیل مل کی انتظامیہ کی چشم ک پوشی اور ملی بھگت سے ادارے کی ملکیت قیمتی اراضی جو 250ایکڑ پر محیط ہے اور جس کی 2020ء میں مالیت 5ارب 50لاکھ روپے تھی، اس پر لینڈ مافیا نے قبضہ کرکے پلاٹس فروخت کردیئے۔ اس بات کا انکشاف سرکاری آڈٹ رپورٹ میں کیا گیا۔ دستاویزات کے مطابق 2018ء کی آڈٹ رپورٹ جو آڈٹ آفیسر عبدالحمید عباسی نے جاری کی، اس کے مطابق پی ایس ایم کی ملکیت 344ایکڑ اراضی جس کی مالیت 3ارب 44کروڑ تھی، اس پر لینڈ مافیا نے 5گوٹھ آباد کردیئے۔ ان میں عباسیہ سوسائٹی، میاں خان جوکھیو گوٹھ، پوٹھو گوٹھ، علی اکبر گوٹھ اور پیر سر ہندی گوٹھ شامل تھے۔ رپورٹ میں تحریر کیا گیا ہے کہ یہ قبضے چشم پوشی اور مبینہ ملی بھگت سے کیے گئے اور مؤثر اقدامات اُٹھا کر ادارے کی زمین واگزار کروائی جائے۔ مگر انتظامیہ خاموش بیٹھی رہی۔ مزید تحریر کیا گیا ہے کہ اس قیمتی اراضی کی فی ایکڑ قیمت 2کروڑ ہے اور اسٹیل مل انتظامیہ اپنی زمین واگزار کروانے میں بری طرح ناکام ہوگئی ہے۔ خدشہ ہے کہ اسٹیل مل انتظامیہ کی غفلت اور کوتاہی سے ادارے کی مزید زمینوں پر قبضے ہوسکتے ہیں۔