بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

کورونا کی شرح میں ریکارڈ کمی

اسلام آباد: نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ ( این آئی ایچ) نے کہا ہے کہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 11 ہزار65 کورونا ٹیسٹ کئے گئے ہیں۔پیر کے روز این آئی ایچ کی جانب سے جاری ٹویٹ میں شیئر کئے گئے اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران11 ہزار65 کورونا ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 55 افراد کے کورونا ٹیسٹ مثبت آئے اور مثبت کورونا ٹیسٹ کی شرح 0.50 فیصد رہی ہے۔ مزید برآں اس دوران کورونا وائرس سے کوئی بھی مریض جاں بحق نہیں ہوا جبکہ 73 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔اسی طرح سے گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مختلف شہروں میں کورونا ٹیسٹوں کے مطابق مثبت کیسز کی شرح کے لحاظ سے پشاور میں کئے گئے 506ٹیسٹوں میں سے 20افراد کے ٹیسٹ مثبت آئے اوروہاں مثبت کیسز کی شرح3.95فیصد رہی، ایبٹ آباد میں 98 ٹیسٹوں میں سے 2افراد کے ٹیسٹ مثبت جبکہ وہاں مثبت کیسز کی شرح2.4فیصد رہی۔ اسی طرح سے بہاولپورمیں کئے گئے 124ٹیسٹوں میں سے 2افراد کے ٹیسٹ مثبت آئے اور وہاں شرح 1.61فیصد رہی۔