بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

گھر کسی صورت نہیں چھوڑوں گی، بوڑھی خاتون نے 10 کروڑ ڈالر کی پیشکش ٹھکرا دی

چار دیواری سے انسیت کی مثالیں دنیا بھر میں پائی جاتی ہیں لیکن زندگی کے ایک ایسے حصے میں جب ہر بوڑھا شخص اپنے جینے کا سہارا تلاش کرتا ہے،

Pak-China Friendship Hospital Islamabad - Ministry of Information and Broadcasting

کروڑوں ڈالر کی پیشکش ٹھکرا دینا غیر معمولی سی بات ہے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق 84 سالہ خاتون ایڈتھ میکفیلڈ کو ڈیولپر کی جانب سے ان کے مکان کے عوض کروڑوں ڈالر کی پیشکش کی گئی، پیشکش کچھ یوں تھی کہ ڈیولپر نے خاتون کے گھر کو مسمار کرکے شاپنگ مال بنانے کے لیے 7 لاکھ 50 ہزار ڈالر آفر کیے۔

Pak-China Friendship Hospital Islamabad - Ministry of Information and Broadcasting

تاہم بوڑھی خاتون نے کروڑوں روپے کی پیشکش ٹھکرادی جس کے بعد کمپنی نے خاتون کو ایک ملین ڈالر آفر کی پیشکش کی لیکن خاتون پھر بھی نا مانیں۔بعد ازاں کمپنی خاتون کے گھر کے اردگرد مال بنانے پر مجبور ہوگئی تاہم یہ پیشکش ٹھکرانے کے ذریعے اپنے گھر کو بچاکر ایڈتھ مقامی ہیرو بن گئیں۔

Pak-China Friendship Hospital Islamabad - Ministry of Information and Broadcasting

میڈیا رپورٹس کے مطابق ایڈتھ نے 1952 میں یہ گھر 3 ہزار 752 ڈالر میں خریدا تھا جہاں وہ اپنی والدہ کے ساتھ رہتی تھی، 2006 میں کمپنی نے گھر کے عوض ایڈتھ کو پیشکش کی

Pak-China Friendship Hospital Islamabad - Ministry of Information and Broadcasting

اور 2008 میں ایڈتھ انتقال کرگئیں لیکن مرنے سے قبل وہ اپنا گھر اسی کمپنی کے مینیجر دوست کے نام کرگئیں جس کمپنی کو انہوں نے مکان فروخت کرنے سے انکار کر دیا تھا۔

Pak-China Friendship Hospital Islamabad - Ministry of Information and Broadcasting

فوٹوبشکریہ ٹوئٹر