بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

سابق ڈی جی نیب خیبرپختونخوا سلیم شہزاد کی ورانٹ گرفتاری جاری

پشاور:پشاورہائیکورٹ نے سابق ڈی جی نیب خیبرپختونخوا سلیم شہزاد کے ورانٹ گرفتاری جاری کردی۔وکیل درخواست گزار کا کہنا ہے کہ سلیم شہزاد کیخلاف 2015 میں اپنے اہلکار خطاب گل پر تشدد کرنے کیخلاف مقدمہ درج کیا گیا تھا۔سیشن کورٹ نے سلیم شہزاد کو ستمبر میں مقدمے سے بری کیا تھا۔

قاضی جواد احسان اللہ ایڈوکیٹ کا کہنا تھا کہ سیشن کورٹ کے فیصلے کو کالعدم قرار دے۔سیشن کورٹ نے فیصلے میں خطاب گل کے میڈیکل ٹیسٹ رپورٹ کو نظر انداز کیا۔

پشاور ہائیکورٹ نے سلیم شہزادکے قابل ضمانت وارنٹ جاری کرکے آئندہ سماعت پر طلب کر لیا۔نیب اہلکار خطاب گل نے تشدد پر اس وقت کے ڈی جی نیب سلیم شہزاد کے خلاف مقدمہ درج کیا تھا۔