بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

وفاقی دارلحکومت میں ڈینگی کے وار تیز، ایک ہی روز میں 68 افراد متاثر

اسلام آباد: ایک ہی روز میں مہلک مچھر کے کاٹنے سے 68 افراد متاثر ہوئے۔ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر( ڈی ایچ او) کے مطابق اسلام اباد میں ڈینگی سے اموات کی تعداد 6 ہو گئی۔اسلام آباد میں ڈینگی کی مجموعی تعداد 1991 ہو گئی ہے۔‏اسلام آباد کے شہری علاقوں میں ڈینگی کے 785 مریض ہیں۔‏اسلام آباد کے شہری علاقے میں گزشتہ جوبیس گھنٹے کے دوران ڈینگی کے 12 کیسز رپورٹ ہوئے۔‏اسلام آباد کے دیہی علاقوں میں ڈینگی کے 1206 مریض ہیں۔‏اسلام آباد کے دیہی علاقے میں گزشتہ جوبیس گھنٹے کے دوران ڈینگی سے 56 کیسز رپورٹ ہوا۔پمز ہسپتال میں ڈینگی کے کل مریضوں کی تعداد 292 ہو گئی۔