بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

ہیلی کاپٹرحادثہ میں شہید ہونے والے شہداء کی نماز جنازہ اداکر دی گئی

راولپنڈی(ممتاز نیوز )پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق ہرنائی میں گزشتہ رات فلائنگ مشن کے دوران شہید ہونے والے شہداء کی نماز جنازہ آج کوئٹہ گیریژن بلوچستان میں ادا کی گئی۔نماز جنازہ میں کور کمانڈر بلوچستان، اعلیٰ فوجی اور سول حکام نے شرکت کی۔ شہداء کے جسد خاکی کو ان کے آبائی شہر روانہ کیا جا رہا ہے جہاں انہیں پورے فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کیا جائے گا۔