اسلام آباد( نمائندہ خصوصی) گورنمنٹ ایمپلائز کنفیڈریشن پاکستان نےپانچ اکتوبر کو قومی سطح پر سلام ٹیچر ڈے منانے کا اعلان کردیا۔ چیئر مین آل پاکستان گورنمنٹ کنفیڈریشن عبدالمناف نے’’ ممتاز نیوز‘‘ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کسی بھی قوم کی تعمیر و ترقی میں استاد کا کردار کلیدی ہوتا ہے، بد قسمتی سے پاکستان میں استاد کو وہ عزت اور احترام نہیں دیا جاتا جو مغربی ممالک میں دیا جاتا ہے۔انہوں نے کہاکہ سلام ٹیچر ڈے منانے کا بنیادی مقصد استاد کی اہمیت کو اجاگر کرنا ہے اور اس بات کی ترغیب دینا ہے کہ استاد کا احترام کر کے ہی آگے بڑھا جا سکتا ہے۔ عبدالمناف کا کہنا تھا کہ پاکستان بھر کے اساتذہ کی عزت اور وقر کو بڑھانے کے لئے پاکستان گورنمنٹ کنفیڈریشن کا یہ اقدام حکومت کے لیے مشعل راہ ہو گا کہ وہ بھی سرکاری طور ہر اساتذہ کے ادب اور احترام کے لیے اقدامات اٹھائے۔
گورنمنٹ ایمپلائز کنفیڈریشن پاکستان کا5 اکتوبر کوسلام ٹیچر ڈے منانے کا اعلان








