بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

اسحاق ڈار کے واپسی کے اعلان پر کاروباری حلقے خوش ،اب معیشت بہترہوگی،فہد جاوید بٹ 

لاہور(ممتاز نیوز)نوجوان تاجررہنما، ممبر آف ایسوسی ایٹ کلاس لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز و ڈائریکڑ جے ایس ٹریڈر گلبرگ سنٹر گلبرگ3 فہد جاوید بٹ نے
نامزدوزیرخزانہ اسحاق ڈار کی وطن واپسی کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہاہےکہ ملکی معیشت، مہنگائی اور روپیہ کی بے قدری پر قابو پانے کی کنجی اسحاق ڈار کے پاس ہی ہے۔اپنے ایک بیان میں فہدجاویدبٹ نے کہاکہ اسحاق ڈار کی واپسی کی خبر سے کاروباری حلقوں میں خوشی کی لہردوڑ گئی ہے اور تاجر پر امیدہوگئے ہیں۔انہوں نے کہاکہ گلبرگ سنٹر لاہور پلازہ میں تاجروں نے اسحاق ڈار کی واپسی کو خوش قراردیاہے، انشاءاللہ اسحاق ڈار سینیٹروزیر خزانہ بن بہترین فیصلے کریں گے جن کے دور رس نتائج نکلیں گے ،اسحاق ڈار انتہائی تجربہ کار معیشت کے ساتھ طاقتور وزیر خزانہ ثابت ہوں گے۔