بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

گورنر پنجاب نے لوکل گورنمنٹ بل 2021ء دستخط کئے بغیر واپس بھیج دیا

لاہور(ممتازنیوز) گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمان نے لوکل گورنمنٹ بل 2021ء دستخط کئے بغیر پنجاب اسمبلی کو واپس بھیج دیا، گورنر پنجاب نے بل پر اپنے تحفظات سے بھی آگاہ کردیا۔
گورنر پنجاب نے لوکل گورنمنٹ بل 2021ء پنجاب اسمبلی کو واپس بھیج دیا، جبکہ بل پر اپنے تحفظات سے بھی آگاہ کردیا، جس میں کہا گیا ہے کہ الیکشنز ایکٹ 2017ء میں الیکٹرانک ووٹنگ کے طریقۂ کار کا ذکر نہیں، مجوزہ بل سے الیکٹرانک ووٹنگ مشین اور آئی ووٹنگ کا لفظ حذف کیا جائے۔
گورنر پنجاب کا کہنا ہے کہ سیکشن 187 پر عملدرآمد کیا گیا تو یہ سینئر افسران کی حوصلہ شکنی کا باعث بنے گا، اس سے آؤٹ آف ٹرن پسندیدہ افسران کو پروموٹ کرنے کا راستہ کھل جائے گا، مجوزہ بل کسی حد تک شہری دیہی تقسیم کو تسلیم کرتا ہے۔
گورنر نے مزید کہا ہے کہ تجویز کردہ 46 لوکل گورنمنٹس 37 اضلاع کی 110 ملین (11 کروڑ) سے زائد آبادی کیلئے ناکافی ہیں۔