اسلام آباد(ممتازنیوز) مستعفی وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل نے اب جاکر نہاری،کباب اور گولہ کھانے کیلئے جانے کا اعلان کردیاجس پر پی ٹی آئی کے رہنمانے انہیں نقاب پہن کرجانے کا مشورہ دے دیا۔ پیرکو اپنے ایک ٹویٹ میں مفتاح اسماعیل نہیں کہاکہ میں زاہد،ادریس اور جاویدکے نہاری ہاوسز ،الکباب، غفار،میرٹھ کباب اور دھوراجی میں گولاکھانے جارہاہوں ،خوش قسمتی سے بہت سی چوائسز ہیں۔مفتاح اسماعیل کے اس ٹویٹ کو ری ٹویٹ کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے رہنمافوادچودھری نے انہیں مشورہ دیاکہ برائے مہربانی رسک نہ لیں،نقاب کرلینا۔
نہاری،کباب کھانے جارہاہوں،مفتاح،رسک نہ لینا،نقاب پہن لینا،فوادکامشورہ








