بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

عمران خان کی لانگ مارچ کی کال میں عارف علوی رکاوٹ ہیں، فوادچودھری

اسلام آباد(ممتازنیوز)پاکستان تحریک انصاف کے رہنماوسابق وفاقی وزیراطلاعات فوادچودھری نے کہاہے کہ عمران خان کی لانگ مارچ کی کال میں عارف علوی رکاوٹ ہیں،ہماری کوشش ہے کہ کسی فساد کے بغیرالیکشن ہوجائیں ،ہم پاکستان کو سری لنکانہیں بناناچاہتے لیکن لگتا ہے کہ حکمران اس سے کم پرراضی نہیں،دیکھناہےکہ ہمارے ادارے اوراسٹیبلشمنٹ کیا کردار اداکرسکتی ہے۔نجی ٹی وی کے پروگرام میں جب فوادچودھری سے سوال کیا گیا کہ عمران خان کال کیوں نہیں دے رہے تو ان کا کہنا تھا کہ عارف علوی روک لیتے ہیں ہماری اور عارف علوی کی کوشش ہے اور یہ بات درست بھی ہے کہ کسی بڑے فساد کے بغیر الیکشن ہوجائیں ہم پاکستان کو سری لنکانہیں بناناچاہتے لیکن لگتاہے کہ حکمران اس سے کم پرراضی نہیں،اب جس طرح کے مسئلے سے ہم نبرآزماہیں دیکھناہےکہ ہمارے ادارے،اسٹیبلشمنٹ کیا کردار اداکرسکتی ہے؟کس طرح حکمرانوں کو سمجھتاتی ہے۔انہوں نے کہاکہ ومی حکومت وغیرہ نہیں چل سکتی،اگر دنیا میں بڑے فیصلے اشرافیہ کی حکومت کرلیتی تو دنیا میں جمہوریت نہیں ہوتی،پھرتو ٹیکنٹوکریٹس کی مو ج تھی،جب احتجاج ہوگا تو ڈی چوک میں ٹیکنوکریٹس کے جوتے بھی نہیں ہوں گے۔انہوں نے کہاکہ اب دوہفتے ڈھائی ہفتوں سے بات آگے نہیں جانی ،لوگ تھک گئے ہیں وہ زیادہ طبقہ جوہمارے ساتھ ہے چاہتا ہے کہ فیصلہ کن موڑپر آجائیں ۔فوادچودھری نے کہاکہ وزیراعظم عمران خان نے کفایت شعاری مہم کا آغاز کیا تو ہمیں لگا اس کا بجٹ پر اثر نہیں پڑے گا، یہ Symbolic ہے لیکن پیسوں کی بہت زیادہ بچت ہوئی۔ اسد قیصر نے قومی اسمبلی کے 3 ارب کے بجٹ سے 2 ارب واپس کیے، وزیراعظم آفس کا خرچہ آدھا ہوگیا، باقی دفاتر کا بھی خرچہ کم ہوا۔فوادچودھری نے کہاکہ مریم نواز اپنا میڈیا امیج اس لیے نہیں بنا پاتی کیونکہ انکی ساری سیاست کی بنیاد جھوٹ پر ہے۔ آڈیو لیکس میں وزیراعظم کو مریم نواز کا پٹرول کی قیمت بڑھانے اور عوام میں اس فیصلے کی مخالفت کرنا انکے میری لندن تو کیا پاکستان میں پراپرٹی نہیں، کیلیبری فونٹ جیسے جھوٹ ہیں۔انہوں نے کہاکہ وزیراعظم کے دفتر سے اس قسم کی لیکس ہونا تشویشناک ہے،ہیکرکہتاہے کہ اس کے پاس 140گھنٹے کی آڈیو ریکارڈنگ موجود ہے،ہیکرنے بیس اگست سے اس ریکارڈنگ کو ڈارک ویب پر بولی پر لگایاہوا ہے،یہ کوئی فون ریکارڈ نہیں بلکہ مکمل گفتگو کی ریکارڈنگ ہے،اس قسم کی ریکارڈنگ کسی اندرکے آدمی کے بغیر نہیں ہوسکتی،حکومت کی طر ف سے نیشنل سکیورٹی میٹنگ بلانا اچھی بات ہے،آڈیوریکارڈنگ پر حکومت کی جانب سے ابھی تک وضاحت نہیں آئی،راناثناکا حیران کن بیان سامنے آیاوزیراعظم ہاؤس میں سب ریکارڈہوتا ہے،وزیرداخلہ ایسی غیرذمہ دارانہ گفتگو کرے گا تو عام آدمی کا کیاہوگا؟۔انہوں نے کہاکہ مریم نوازکی جانب سے وزیراعظم ہاؤس کا استعمال کیا جارہاہے،وزیراعظم اپنی بھتیجی کو روکنے کی بجائے غیرقانونی طریقے بتارہےہیں،وزیراعظم کی جانب سے بتایاجارہا ہےکہ کیسے امپورٹ کرنی ہے،بھارت کے ساتھ ہماری ٹریڈبندہے تومریم نوازکو کیسے اجازت دی جارہی ہے،ن لیگ کا وطیرہ ہے جب بھی اقتدارمیں آئی شریف خاندان کی جائیداد بڑھتی ہے،بھارتی صحافی کی کتاب دیکھ لیں نوازشریف نے کیسے جندال کے ساتھ کاروبار بڑھایا۔انہوں نے کہاکہ بھارت کے ساتھ تعلقات اچھے ہونے میں کوئی برائی نہیں ہے،صرف ایک فیملی کی جانب سے بھارت کے ساتھ اچھے تعلقات الگ بات ہے۔