اسلام آباد(ممتازنیوز)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین وسابق وزیراعظم عمران خا ن کوتوہین الیکشن کمیشن و چیف الیکشن کمشنر کیس میں غیرتسلی بخش جواب دینے پر کل(منگل کو) طلب کرلیا گیا۔الیکشن کمیشن کی جانب سے کازلسٹ جاری کردی گئی۔الیکشن کمیشن نے عمران خان کو ذاتی حیثیت سے طلب کیا ہے۔الیکشن کمیشن نے اسدعمراور فوادچودھری کو بھی کل طلب کیا ہے۔چاررکنی بنچ توہین الیکشن کمیشن وچیف الیکشن کمشنر کیس کی سماعت کرے گا۔
توہین الیکشن کمیشن کیس، غیرتسلی بخش جواب دینے پرعمران خا ن کل طلب








