بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

دہشتگردوں کے خلاف قوم اورافواج پاکستان ایک ہیں، وزیراعظم  

اسلام آباد(ممتازنیوز) وزیراعظم شہبازشریف نے کہا ہے کہ دہشت گردوں کے خلاف قوم اورافواج پاکستان ایک ہیں۔
اپنے ایک بیان میں وزیراعظم شہباز شریف نے جنوبی وزیرستان میں چیک پوسٹ پر حملہ ناکام بنانے پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔
وزیراعظم نے شہداء کے درجات کی بلندی اور اہل خانہ کے لئے صبر جمیل کی دعا بھی کی اور کہا کہ نائیک رشید اور سپاہی رسول بادشاہ کو جام شہادت نوش کرنے پر قوم سلام پیش کرتی ہے۔
شہباز شریف نے کہا کہ شہداء کی قربانیاں پاکستان کی سلامتی، دفاع اور خودمختاری کیلئے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ دہشتگردوں کے خاتمے کیلئے پوری قوم اپنی افواج کے شانہ بہ شانہ ہے، دہشتگردوں کے خلاف قوم اور افواج پاکستان ایک ہیں۔
وزیراعظم شہباز شریف کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان پر حملےکرنے والوں کو ان کے مذموم عزائم سمیت خاک میں ملادیں گے۔