اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے سینیئر رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ اسحاق ڈار کا آنا پاکستان کے نظام انصاف کے منہ پر زناٹے دارتھپڑ ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ ٹوئٹ پیغام میں پاکستان تحریک انصاف کے سینیئر رہنما فواد چوہدری نے لکھا کہ جب ایک مفرور سیدھا وطن واپس آکر اعلیٰ عہدوں پر براجمان ہو جائے تو جج صاحبان جتنی مرضی تقریریں کرلیں انصاف کا نظام عوامی اعتماد کبھی حاصل نہیں کر پائے گا۔
جب ایک مفرور سیدھا وطن واپس آکر اعلیٰ عہدوں پر براجمان ہو جائے تو جج صاحبان جتنی مرضی تقریریں کرلیں انصاف کا نظام عوامی اعتماد کبھی حاصل نہیں کر پائے گا، اسحق ڈار کا آنا پاکستان کے نظام انصاف کے منہ پر زناٹے دارتھپڑ ہے جس کی گونج میں جج صاحبان کے بلند بانگ دعویٰ دب کر رہ گئے ہیں
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) September 27, 2022
جاری کردہ ٹوئٹ میں فواد چوہدری لکھتے ہیں کہ اسحاق ڈار کا آنا پاکستان کے نظام انصاف کے منہ پر زناٹے دارتھپڑ ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ جس کی گونج میں جج صاحبان کے بلند بانگ دعویٰ دب کر رہ گئے ہیں۔









