مظفرآباد: وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس نے ضلع بلوچ سدھنوتی اور پلندری کی عوام کیلئے اہم ترقیاتی منصوبوں کا اعلان کیا ہے۔
وزیراعظم آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر و صدر پاکستان تحریک انصاف آزادکشمیر سردار تنویر الیاس خان نے بلوچ سدھنوتی، تراڑکھل اور راولاکوٹ کا دورہ کیا۔
‘پاکستان کشمیریوں کا واحد وکیل ہے’
بلوچ میں تحریک انصاف کا تاریخی پاور شو، جلسہ گاہ آمد پر وزیر اعظم آزاد کشمیر کا تاریخی استقبال کیا گیا، اس موقع پر انہوں نے کہا کہ سدھنوتی کے لوگوں کی طرف سے والہانہ استقبال پر انکا ممنون و مشکور ہوں۔
وزیراعظم آزاد کشمیر تنویر الیاس نے کہا کہ ہم پاکستان کی بنیادی اکائی ہیں، پاکستان کشمیریوں کا واحد وکیل ہے، سدھنوتی کے شہداء اور غازیوں کی تحریک آزادی کشمیر کے لیے خدمات کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔
وزیراعظم آزاد کشمیر کا بلوچ اسٹیڈیم کے لیے 10 کروڑ روپے دینے کا اعلان
وزیراعظم آزاد کشمیر نے بلوچ سدھنوتی اور پلندری کے لیے اہم ترقیاتی منصوبوں کا اعلان کیا ہے۔
تنویر الیاس نے بلوچ اسٹیڈیم کے لیے 10 کروڑ روپے دینے اور بلوچ گرلز ڈگری کالج کو پوسٹ گریجویٹ کالج اپگریڈ کرنے اور بوائز ڈگری کالج میں 4 پوسٹ گریجویٹ مضامین شروع کروانے کا اعلان کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ خواتین کو ہنرمند بنانے کے لیے بلوچ میں ٹیوٹا کا ادارہ قائم کیا جائے گا اور بلوچ کی 200 خواتین کو ٹیوٹا میں بھرتی کیا جائے گا۔
بلوچ میں 150 کنال سرکاری اراضی سمال انڈسٹری کیلیے مختص کرنے کا اعلان
وزیراعظم آزاد کشمیر نے بلوچ میں 150 کنال سرکاری اراضی سمال انڈسٹری کیلیے مختص کرنے کا اعلان کیا ہے۔









