بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

لندن میں مریم اورنگزیب کو حراساں کرنے کامعاملہ ، ملوث پاکستانیوں کیخلاف سخت کارروائی کا فیصلہ

اسلام آباد: سنٹرل لندن میں مریم اورنگزیب کو حراساں کرنے کے معاملے پر وزارت داخلہ ملوث افراد کے خلاف کارروائی کے لیے متحرک ہوگئی۔ وزارت داخلہ نے حراسگی میں ملوث 14 پاکستانیوں کا ڈیٹا حاصل کر لیا۔ملوث افراد میں چار خواتین اور دس مرد شامل ہیں۔ حراساں کرنے والوں کی شہریت کے حوالے سے بھی تمام تفصیلات حاصل کرلی گئیں ۔ان افراد کےپاکستان سے جاری تمام کریکٹرسرٹیفکیٹ منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ کریکٹر سرٹیفکیٹ وزارت داخلہ اور مختلف پولیس افسران کی جانب سے جاری کیے گئے ۔ان افراد کے نائیکوپ اور پاسپورٹ منسوخ کرنے پر بھی غور کیا گیا ہے۔ وزارت داخلہ تمام معلومات کابینہ میں پیش کرے گی۔