بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

توانائی کا فقدان،ملکی صنعت اورتجارت کی ترقی میں سب سے بڑی رکاوٹ بن رہا ہے، خواجہ شاہد رزاق سکا

فیصل آباد( معظم رندھاوا )مرکزی تنظیم تاجران پاکستان کے سر پرست اعلیٰ وصدر انجمن تاجر ان سٹی فیصل آباد خواجہ شاہد رزاق سکا،جنرل سیکرٹری شیخ سعید احمداور سینئر رہنماؤں نے کہا کہ پاکستان کی تاریخ میں ملک کے حالات اتنے خراب نہیں تھے جتنے آج ہیں حالات سازگار نہ ہونے کے باعث کاروباری لاگت میں ہرروز اضافہ ہورہا ہے انرجی کا فقدان صنعت و تجارت شعبہ کی گروتھ میںبڑی رکاوٹ بن رہا ہے جبکہ قیمتوں میں اضافہ اورعد م دستیابی اس شعبہ میں تباہ کن کر دار ادا کررہی ہے خواجہ شاہد رزاق سکا نے حکومت پر زوردیا کہ اداروں کو ملک میں کاروبارکےلئے ساز گار ماحول پیدا اکرنے کےلئے تجارتی تنظیموں کی مشاورت سے مثبت اقدامات اٹھائے انہوں نے کہا کہ پیداواری لا گت میں اضافہ ملکی صنعتکاروں کی عالمی مارکیٹ میں اپنے مد مقابل کا مقابلہ کرنےکی کوششوں کوبارآور نہیں ہونے دے رہا ۔ انہوں نے کہا کہ پالیسی میکر کہاں ہیںکیا انہیں معلوم نہیں کہ پاکستان برآمدات میں بھارت اور بنگلہ دیش سے کہیں پیچھے رہ گیاہے جنرل سیکرٹری شیخ سعید احمد نے کہا کہ تشویشناک امرہے کہ حکمرانوںکیIMF سے قرضے کے حصول کی پالیسی نے ملک و قوم کی آزادی و خود مختاری کو غلامی میں دھکیل رکھاہے عوام کی روز مرہ استعمال کی اشیاءآٹا ،چینی گھی، دالیں ،لہسن ، پیازادرک،ٹماٹراورسبزیاںانکی پہنچ سے دورہو چکی ہیں سرکاری نرخوں پر آٹا نا پید ہے اور پرائس کنٹرول کمیٹیوں کی ڈنگ ٹپاؤ پالیسیاں قابل مذمت ہیں۔ حکومت کوکاروبارآسان بنانے کےلئے موثر پالیسی دینا اورصوبہ بھر کے ماڈل بازاروں کے منیجرز کو متحرک کرنا ہوگا۔