بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

پاکستانی ہیڈ کوچ مائیک ہیسن انگلینڈ ٹیم کی کوچنگ کے لئے شارٹ لسٹ

انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے نئے ہیڈ کوچ کی تلاش کے لیے نامور کوچز کے درمیان سخت مقابلہ متوقع ہے، جس میں پاکستان کے موجودہ ہیڈ کوچ مائیک ہیسن بھی شارٹ لسٹ کیے گئے امیدواروں میں شامل ہیں۔

برطانوی میڈیا رپورٹس کے مطابق انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ (ECB) نے برینڈن مکلم کے بعد مستقل ہیڈ کوچ کی تقرری کے لیے 9 امیدواروں کو شارٹ لسٹ کر لیا ہے۔ ان امیدواروں میں مائیک ہیسن، سابق انگلش ہیڈ کوچ اینڈی فلاور، اسٹیفن فلیمنگ، جسٹن لینگر، ٹام موڈی اور کمار سنگاکارا جیسے معروف نام شامل ہیں۔

رپورٹس کے مطابق انگلش امیدواروں میں جوناتھن ٹراٹ، سابق آئرلینڈ اور ہیمپشائر کوچ ایڈی بیرل جبکہ مارکس ٹریسکوتھک کو بھی مضبوط امیدوار قرار دیا جا رہا ہے۔

برطانوی جریدے کے مطابق انگلینڈ کی ٹیم حالیہ خراب کارکردگی کے باعث نئے ہیڈ کوچ کی تلاش میں ہے، کیونکہ ٹیم اپنے گزشتہ 9 ٹیسٹ میچز میں سے 7 میں شکست کا سامنا کر چکی ہے۔

مزید پڑھیں:وزیر خزانہ، برطانوی ہائی کمشنر ملاقات، دو طرفہ شراکتداری مزید مستحکم کرنے پر اتفاق

رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کے خلاف آئندہ سیریز کے لیے عبوری ہیڈ کوچ مقرر کیے جانے کا امکان ہے، جبکہ مستقل کوچ کی تقرری کے لیے امیدواروں سے رابطوں کا عمل بھی شروع کر دیا گیا ہے۔