بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

ایف آئی کومجھے طلب کرنے سے روکا جائے، عدالت نے ممنوعہ فنڈنگ کیس میں اسد قیصرکی درخواست مسترد کردی

پشاور: پشاور ہائی کورٹ نےسابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصرکی درخواست مسترد کردی۔ اسد قیصر نے ایف آئی اے کا دائرہ اختیار چیلنج کیا تھا۔ ممنوعہ فنڈ نگ کیس میں دو اکائونٹس سامنے آنے کے بعد ایف اے نے کارروائی شروع کی تھی ۔ ممنوعہ فنڈنگ کیس میں عدالت نے فریقین کے دلائل مکمل ہونے کے بعدفیصلہ سنادیا۔
تفصیلات کے مطابق پشاورہائی کورٹ میں سابق اسپیکرقومی اسمبلی اسد قیصرکی جانب سےایف آئی اے کے دائرہ اختیار کے خلاف کیس کی سماعت کے دوران بیرسٹر گوہرخان نے دلائل میں کہا کہ الیکشن کمیشن نے ایف آئی اے کو انکوائری کا نہیں کہا۔

بیرسٹرگوہرخان نےدلائل دیے کہ عدالت نے ایف آئی اے کے دائرہ اختیار پر 6 سوالات پوچھے۔ عدالت نے انکوائری پر سوال کیا کہ کیا الیکشن کمیشن نے انکوائری کا کہا؟ تو ایف آئی اے کے پاس جواب نہیں ہے۔ یہ سیاسی بنیادوں پر بنایا گیا کیس ہے۔

ایڈیشنل اٹارنی جنرل عامرجاوید نے کہا کہ کیبنٹ نے فیصلہ کیا اس کے بعد ایف آئی اے نے انکوائری شروع کی۔ پی ٹی آئی نے جو اکاؤنٹس تسلیم نہیں کیے، ان کی انکوائری ضروری ہے کہ یہ کس کے اکاؤنٹس ہیں، پیسے کہاں سے آئے۔

عامرجاوید نے مؤقف اپنایا کہ وفاقی حکومت کے پاس ایف آئی اے ہی ادارہ ہے جو اس طرح کے کیسز کی انکوائری کرسکتا ہے۔