بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

فیصل آباد ،گھریلو تنازعہ پر شوہر نےبیوی کو قتل کر دیا

فیصل آباد( معظم رندھاوا) فیصل آباد میں گھریلو جھگڑے پر شوہر نے چھریاں مار کر بیوی کو قتل کر دیا اور فرار ہو گیا پولیس زرائع کے مطابق چک نمبر203رب کے رہائشی شاہد کا اپنی بیوی ہاجرہ سے معمولی جھگڑا ہو گیا جس دوران شاہد نے مشتعل ہو کر چھری کا وار کر کے بیوی کو موت کے گھاٹ اتار دیا اور فرار ہو گیا واقعہ کی اطلاع ملنے ہر پولیس نے موقع پر پہنچ کر مقتولہ کی لاش پوسٹمارٹم کے لیے الائیڈ ہسپتال کے مردہ خانے منتقل کر دی ہے اور ملزم کی گرفتاری کے لیے مختلف چھاپہ مارٹیمیں تشکیل دے دی ہیں۔