بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

ریاض، نامور محقق اور مورخ نسیم احمد کے اعزاز میں قومی ائیر لائن کی جانب سے تقریب کاانعقاد

ریاض، نامور محقق اور مورخ نسیم احمد کے اعزاز میں قومی ائیر لائن کی جانب سے تقریب کاانعقاد
ریاض ( ممتازنیوز) سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں قومی ائیر لائن کے آفس میں نامور محقق اور مورخ نسیم احمد کے اعزاز میں تقریب منعقد کی گئی جس میں قومی ائیرلائن کے افسران کی جانب سے نسیم احمد کے تحقیقی کام کو سراہا گیا اور ان کے قلم سے لکھی گئی اسلامی کتب کو خوب سراہا گیا اور انہیں اسلامی معلومات میں خوبصورت اضافہ قرار دیا اور کہا کہ نسیم احمد نے مسلمانوں کے لئے گراں قدر خدمات انجام دی ہیں جس پر ہم ان پر فخر کرتے ہیں اس موقعہ پر نسیم احمد نے شکریہ ادا کرتے ہوئے قومی ائیر لائن کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ پی آئی اے ہمارا قابل فخر ادارہ ہے جس کو یقینی طور پر اسکے افسران اور ورکرز اپنی بہترین صلاحیتوں اور کارکردگی کی بدولت اس کو دوبارہ بہترین ائیرلائن کی صف میں کھڑا کر سکتے ہیں اور سعودی عرب سمیت پوری دنیا میں مقیم پاکستانیوں کو چاہئیے کہ وہ بھی قومی ائیرلائن سے سفر کو یقینی بنائیں تقریب کے آخر میں پی آئی اے کی جانب سے آرکیٹیکٹ نسیم احمد کو شیلڈ سے نوازا گیا، اس موقع پر پی آئی اے کے برانچ منیجر فہیم رضا،سیلز مینجر شیخ ارشد اور فنانس مینجر راحیل رزاق میمن اور کمیونٹی اراکین شیخ سعید اور عدنان بٹ سمیت دیگر شرکاء بھی موجود تھے.