بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

پاکستان ایک فیصلہ کن موڑ پر کھڑا ہے، عمران خان

پشاور(ممتاز نیوز )پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا کہ آج پاکستان ایک فیصلہ کن موڑ پر کھڑا ہوا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم اور چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے علماء و مشائخ کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ معیشت تباہ ہوگئی، بےروزگاری بڑھ رہی ہے۔

عمران خان نے کہا کہ یہ حکومت عوام کی خدمت کیلئے نہیں اپنی چوری بچانے کیلئے حکومت میں آئے ہیں، ان کے دور میں 400 ڈرون حملے ہوئے لیکن امریکہ کے خلاف انکے منہ سے ایک لفظ نہیں نکلا۔

انہوں نے کہا کہ 60 فیصد کابینہ کرپشن کیسز میں ضمانت پر ہے اور اب جھوٹ بول کر باہر بھاگنے والے کا منشی آگیا ہے جس کی لندن میں اربوں کی پراپرٹیزہیں اور 3 مرتبہ وزیراعظم رہنے والے کے پاس کوئی ایک رسید نہیں ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اسحاق ڈار ڈیل کر کے واپس آرہا ہےاور ایک مفرور آج ملک کا وزیر خزانہ بن رہا ہے ۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ مفرور مجرم باہر سے بیٹھ کر پاکستان کے فیصلے کررہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ فضل الرحمان 30 سال سےسیاست میں ہیں لیکن کیا کبھی انہوں نےعالمی فورمزپرکبھی اسلام کی بات کی؟ ان کے ضمیر کی قیمت ڈیزل کا پرمٹ ہے۔

انہوں نے کہا کہ 400 ڈرون حملے انسانی حقوق کی خلاف ورزی تھی جس کےخلاف پی ٹی آئی نے آواز اٹھائی تھی۔

انہوں نے بتایا کہ مجھے اندرونی و بیرونی سازش کر کے ہٹایا گیا لیکن آزادی پلیٹ میں رکھ کرنہیں ملتی، اس کے لئے جدوجہد کرنی پڑتی ہے۔