بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

پاکستان پہنچتے ہی مفتاح نے استعفیٰ دیدیا، وزیرعظم نے منظور کرلیا

اسلام آباد: وزیرعظم شہباز شریف نے وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل کا استعفیٰ منظور کرلیا۔
مفتاح اسماعیل نے اپنا تحریری استعفیٰ منگل کو وزیراعظم کو پیش کردیا۔

دو روز قبل لندن میں وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کی جگہ مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف نےاسحاق ڈار کو نیا وزیرخزانہ نامزد کیا تھا جس پرمفتاح اسماعیل نےزبا نی استعفیٰ دیدیا تھااور کہا تھا کہ پاکستان پہنچنےکے بعد میں اپناتحریری استعفیٰ پیش کردوں گا۔مفتاح اسماعیل نے پیر کو اپنے تحریری استعفےٰ میں وزیراعظم کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ مجھے فخر ہے کہ آپ کی قیادت میں مجھے ملک و قوم کی خدمت کا موقع ملا اور میں نے ہر موقع پر ملک وقوم کے مفاد کو ترجیح دی۔ مفتاح نے اس دوران وزیراعظم کی طرف سے ان پراعتماد اور تعاون پر بھی ان کا شکریہ ادا کیا۔