بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

ایاز امیر کو صرف سبق سکھانے کیلئے گرفتار کیا گیا،فواد چوہدری

اسلام آباد(ممتاز نیوز )پاکستان تحریک انصاف کےر ہنما اورسابق وفاقی وزیرفواد چوہدری نے سیشن کورٹ کے ایاز امیر کورہاکرنے کے فیصلے کاخیرمقدم کرتے ہوئے کہاکہ ایاز امیر کو صرف سبق سکھانے کیلئے گرفتار کیا گیا تھا، اس فسطائی حکومت کو یہ بھی خیال نہیں آیا کہ وہ ایک بزرگ دانشور کو صرف اس لئے ناکردہ جرم میں سلاخوں کے پیچھے ڈال ہی ہے کہ وہ حکومت کا ناقد ہے،منگل کواپنے ٹوئٹ میں فواد چوہدری کاکہناتھاکہ رہائی کے ساتھ اسلام آباد پولیس کوایاز امیر سے معافی مانگنی چاہیے۔