بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

کوئٹہ ، سی ٹی ڈی کی کارروائی ،4دہشت گرد ہلاک

کوئٹہ (ممتاز نیوز)سی ٹی ڈی کی ہزار گنجی کوئٹہ میں دہشتگردوں کے خلاف کارروائی ،چار دہشت گرد مارے گئے ۔ بھاری اسلحہ اور 27 کلو ہیروئن قبضہ سے برآمد ہوئی ۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ دہشتگرد ٹرک میں ہیروئن قلعہ عبداللہ کے علاقہ گلستان سے کراچی لے جارہے تھے ۔ مذکورہ دہشت گرد ہیروئین فروخت کرکے دہشتگرد تنظیموں کی معاونت کرتے تھے ۔ مقدمہ درج کرکے تفتیش کا دائرہ وسیع کردیا گیا ہے ۔