بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

وفاقی وزیر سعد رفیق کا برطانوی ہائی کمشنر کرسچن ٹرنر کے اعزاز میں ظہرانہ 

اسلام آباد(ممتازنیوز)وفاقی وزیر ریلوے و ہوابازی خواجہ سعد رفیق نے برطانوی ہائی کمشنر کرسچن ٹرنر کے اعزاز میں ظہرانہ دیا ۔اس موقع پر وفاقی وزیراور ہائی کمشنرکے درمیان ہونے والی ملاقات میں پاک برطانیہ تعلقات سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔وفاقی وزیر نے کہاکہ پاکستان برطانیہ کے ساتھ اپنے تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے اور اس کے ساتھ تعاون بڑھانے کا خواہا ں ہے۔ ملاقات میں سیکرٹری ہوابازی اور سی ای او پی آئی اے بھی شریک تھے۔