بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

سرمایہ کاری کے لئے سازگار ماحول پیدا کرنے کی بھر پور کوشش کریں گے،ڈی جی ایف آئی اے

اسلام آباد(ممتا زنیوز)وفاقی تحقیقاتی ادارے(ایف آئی اے)کے ڈائریکٹر جنرل محسن بٹ نے کہا ہے کہ پاکستان میں معاشی ترقی اور خوشحالی کے لیے امن وامان کے ساتھ ساتھ کاروباری طبقے کے لیے سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے خوشگوار ماحول پیدا کرنے کی بھر پور کوشش کریں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کو ایف آئی اے ہیڈ کوراٹرز میں اسلام آباد چیمبر آف کامرس کے سابق صدر ظفر بختاوری سے ملاقات کے دوران کیا۔ اس موقع پر ڈی واٹسن اور شاہین گروپ کے سی ای او بھی موجود تھے جنہوں نے ایف آئی اے ملازمین کے لیے خصوصی ڈسکاونٹ کا اعلان کیا۔ محسن بٹ نے کہا کہ کہ جن کاروباری اداروں نے اپنی محنت اور دیانت داری سے اپنا نام بنایا ہے اور اسے برانڈ کا درجہ دیا ہے ان کی سرکاری سطح پر حوصلہ افزائی انتہائی ضروری ہے۔ ظفر بختاوری نے اس موقع پر کہا کہ ملک میں کاروباری طبقے کے عزت اور وقار میں اضافہ کے لیے خصوصی اقدامات کرنے چاہیں۔ سرکاری ادروں کو کاروباری سرگرمیوں میں رکاوٹ بننے کی بجائے سہولیات فراہم کرنے میں اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ کہا دس کروڑ سے زائد ٹیکس اور 500 سے زائد افراد کو روزگار فراہم کرنے والے کاروباری افراد کو معاشرے میں عزت اور وقار دینے کے لیے خصوصی اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔تقریب میں ڈائریکٹر ایڈمن وقار چوہان،ڈائریکٹر ایچ آر محمد شہزاد شاہین گروپ سے طارق محمود اور دانش شیخ جبکہ ڈی واٹسن سے حارث بختاوری اور بلال بختاوری بھی موجود تھے۔اس موقع پر ڈی جی ایف آئی اے نے ظفر بختاوری کو شیلڈ بھی پیش کی۔۔