بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

آصف زرداری کے حوالے سے پریشان کن خبرسامنے آگئی

  کراچی(ممتازنیوز) سابق صدر اور پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کی طبیعت اچانک ناساز ہوگئی جس کے بعد انہیں ہسپتال منتقل کردیا گیا ۔ نجی ٹی وی کے مطابق زرداری کو ڈاکٹرز کے مشورے کے بعد کلفٹن کے ایک نجی ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان کا معائنہ جاری ہے۔ ڈاکٹر عاصم کی سربراہی میں اسپیشلسٹ ڈاکٹرز کا بورڈ سابق صدر کا معائنہ کررہا ہے ان کا پھیپھڑوں کا معائنہ کل کیا جائے گا۔ دیگر ٹیسٹ پھیپڑوں کے پروسیجر کے بعد کیے جائیں گے۔سابق صدر آصف زرداری ایک ماہ سے زائد عرصے سے علیل ہیں۔