بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

روس کا یوکرین پر جوہری ہتھیار استعمال کرنے کا عندیہ  

ماسکو(ممتازنیوز) روس نے ایک بار پھر یوکرین پر جوہری ہتھیار استعمال کرنے کا عندیہ دے دیا۔
بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق روسی سلامتی کونسل کا کہنا ہے کہ ہمیں جوہری ہتھیار استعمال کرنے کا حق حاصل ہے۔
روس نے ایک بار پھر دنیا پر واضح کردیا ہے کہ ماسکو اور اس کے اتحادیوں کے خلاف جارحیت کے جواب میں وہ جوہری ہتھیار استعمال کر سکتا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق روسی سلامتی کونسل کے نائب سربراہ دیمتری میدویدیف نے کہا کہ ماسکو کو اپنے جوہری نظریے کی سختی سے تعمیل کرتے ہوئے ضرورت پڑنے پر جوہری ہتھیار استعمال کرنے کا حق ہے۔
میدویدیف نے کہا کہ امریکی صدر جو بائیڈن اور برطانوی وزیر اعظم لِزٹرس کے ساتھ ساتھ دیگر مغربی سیاست دان نفرت کی آگ کو بھڑکارہے ہیں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ مغرب روس سے مطالبہ کر رہا ہے کہ وہ جوہری بٹن سے اپنا ہاتھ ہٹا لے ساتھ ہی دھمکی بھی دی جا رہی ہے کہ اگر روس نے جوہری ہتھیاروں کا استعمال کیا تو تباہ کن نتائج کے لیے تیار رہے۔