بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

 قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس کل شام چار بجے طلب، آڈیو لیکس سمیت دیگرامور زیر غور آئیں گے

اسلام آباد (ممتاز نیوز) وزیراعظم شہباز شریف نے قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس بدھ کی شام چار بجے طلب کر لیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں وزارت داخلہ، خارجہ، خزانہ، اطلاعات کے وزرا شرکت کریں گے، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف، تینوں سروسز چیف بھی شرکت کریں گے ۔
اجلاس میں ڈی جی آئی ایس آئی اور آئی بی کے سربراہ بھی شرکت کریں گے، اجلاس میں مغربی و مشرقی سرحدوں سے متعلق امور زیر غور آئیں گے جبکہ خیبرپختونخوا میں بڑھتی ہوئی انتہا پسندی پر بھی غور کیا جائے گا۔
آڈیو لیکس سمیت قومی سلامتی سے متعلق امور زیر غور آئیں گے، آڈیو لیکس سے متعلق ابتدائی رپورٹ اجلاس میں پیش کی جائے گی۔