بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

سعودی عرب ، بحری جہاز سے850 کروڑڈالرمالیت کی دوہزار 410کلوگرام ہیروئن ضبط

جدہ (امیر محمد خان )سعودی عرب کوسٹ گارڈکی سربراہی میں ایک ٹیم نے ماہی گیری کے ایک بحری جہاز سے ساڑھے8 کروڑڈالرمالیت کی دوہزار 410کلوگرام ہیروئن ضبط کرلی۔اس سال بین الاقوامی بحری افواج کی مشرقِ اوسط میں غیرقانونی منشیات برآمد کرنے کی یہ سب سے بڑی کارروائی ہے۔کمبائنڈ میری ٹائم فورسز (سی ایم ایف) میں شامل امریکی کوسٹ گارڈ کے سریع الحرکت یونٹ نے 27 ستمبر کوخلیج عمان میں بین الاقوامی پانیوں میں گشت کے دوران میں ماہی گیروں کے ایک بحری جہاز پر چھاپا مار کارروائی کی ۔بین الاقوامی پانیوں سے گزرنے والے ماہی گیری کے جہاز پرایک اندازے کے مطابق دوہزار 410کلوگرام ہیروئن موجود تھی۔