بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

مشرف کے حق میں نوازشریف نے ٹویٹ کیو ں کیا؟نئی آڈیومیں سارامعاملہ سامنے آگیا

اسلام آباد(ممتازنیوز)وزیراعظم شہبازشریف اور مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نوازکے درمیان بات چیت کی نئی آڈیوسامنے آگئی ،جس میں مریم نواز،وزیراعظم شہبازشریف سے کہہ رہی ہیں کہ انکل فوج مشرف کو واپس لا رہی ہے تو ہم روک نہی سکتے۔روکا تو نیا مسئلہ شروع ہو جائے گا۔اگر ہمیں بغیر بتائے لایا گیا تو لگے گا ہم پر فیصلہ صادر کیا گیا ہےاس لیے میں نے ابو(نوازشریف) کو کہاہے کہ آپ ایک ٹویٹ کر دیں کہ میں نے مشرف کو اللہ کے لیے معاف کیا اور انہوں نے ٹویٹ کر بھی دیا ۔اس آڈیو میں شہبازشریف اور مریم کے درمیان اسحاق ڈار کی واپسی سے متعلق بھی گفتگو سنائی دے رہی ہے ۔