بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

تحریک انصاف آج معیشت، خارجہ پالیسی، انسانی حقوق اور سیاحت کے حوالے سے سیمینارکاانعقاد کریگی،تیاریاںمکمل

اسلام آباد(ممتاز نیوز )معیشت، خارجہ پالیسی، انسانی حقوق اور سیاحت جیسے باہم جڑے عوامل کے تجزیے کا معاملہ ،پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے قومی سیمینار کے انعقاد کی تیاریاں مکمل کرلی گئیں،سیمینار آج دن 2 بجے پنجاب ہاؤس اسلام آباد میں منعقد ہوگا ،چیئرمین تحریک انصاف عمران خان سیمینار سے خصوصی صدارتی خطاب کریں گے ،مختلف مکاتبِ فکر اور شعبہ ہائے حیات سے ماہرین و عوام کی بڑی تعداد سیمینار میں شریک ہوگی ،سیمینار کی میزبانی کے فرائض مرکزی سینئر نائب صدر ڈاکٹر شیریں مزاری سرانجام دیں گی