بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

پاکستان بدترین معاشی صورتحال سے دوچار ، عمران حکومت نے ملک کا وہ برا حال کیا جو دشمن بھی نہیں کر سکتا، اسحاق ڈار

اسلام آباد: نومنتخب وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میںحال ہی میں پاکستان پہنچا ہوںپرسوں رات واپسی ہوئی اور کل بھی کوشش کی تھی کہ عدالت آؤں کل جج صاحب چھٹی پر تھے۔عمران خان حکومت نے میرا پاسپورٹ منسوخ کرایا تھا ۔ایمبیسیز کو کہا گیا تھا کہ کہیں سے بھی اپلائی کرے تو پاسپورٹ نہیں دینا میرے خلاف کیس جعلی کیس ہے،میں نے ہمیشہ وقت پر ٹیکس ریٹرن جمع کرائے بدترین مجرم کھلا پھر سکتا ہے جبکہ نیک انسان کو تکلیفیں برداشت کرنی پڑتی ہیں عمران خان حکومت میں کوئی دن ایسا نہیں جاتا تھا جب بلند بانگ دعوے نہ کیے جاتے ہوںایک چینل نے یہی خرافات اور جھوٹ اپنے چینل پر چلایا اس چینل کی بدقسمتی کہ یو کے میں بھی وہ چیزیں چلائیں چینل نے تین کروڑ ہرجانہ ادا کیا میں نے وہ پیسہ غریبوں کو عطیہ کر دیا جنہوں نے یہ کیسز بنائے انہیں شرم آنی چاہئے۔ پاکستان اس وقت بدترین معاشی صورتحال سے دوچار ہے عمران خان کی حکومت نے اس ملک کا وہ برا حال کیا جو دشمن بھی نہیں کر سکتا مجھے چوتھی مرتبہ عوام کی خدمت کے لیے چنا گیا ہے ایک سیاست دان کو تکبر اور منفی سیاست کی جگہ کچھ نہیں آتا اگر پاکستان اسی ڈگر پر چلتا تو پاکستان بڑی معیشت بننے جا رہا تھا ملک کو پانامہ اور دیگر ڈراموں نے بہت نقصان پہنچایا میرا پاسپورٹ منسوخ کر دیا اور کہتے تھے کہ ملک واپس آئیں اللہ کا جتنا شکر ادا کروں کم ہے کہ ملک میں واپس آیا ہوں۔