کوئٹہ : پولیس نے تین بھائیوں کے قتل میں ملوث چوتھے بھائی کو گرفتار کرلیا.منگل اور بدھ کی درمیانی شب کوئٹہ میں فائرنگ سے تین بھائی قتل جب کہ ملازم زخمی ہوگیا تھا. ابتدائی طور پر یہ اندھا قتل تھا تاہم تفتیش کے دوران سامنے آیا کہ تینوں بھائیوں کو قتل کرنے والا کوئی اور نہیں بلکہ انہی کا 17 سالہ سگا بھائی تھا. پولیس نے ملزم قیس خان سے تفتیش کی تو اس نے اعتراف جرم کرلیا.ملزم ایک معروف آرتھو پیڈک سرجن کا بیٹا ہے جس کی اپنے بھائیوں سے تکرار ہوتی رہتی تھی، اس کے علاوہ اس کے دل میں جائیداد کا لالچ بھی تھا.
تین بھائیوں کے قتل میں چوتھا بھائی ملوث نکلا







