بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

عمران خان اپنی انا، نفس اور ہوس کے غلام ، اسمبلی میں بیٹھ جائیں گے،احسن اقبال

اسلام آباد(ممتازنیوز)وفاقی وزیرمنصوبہ بندی احسن اقبال نے کہاہے کہ عمران خان یوٹرن لے کر اسمبلی میں بیٹھ جائیں گے، وہ اپنی انا، نفس اور ہوس کے غلام ہیں۔
ایک بیان میں  وفاقی وزیر احسن اقبال نے ایک بار پھر چیئرمین تحریک انصاف عمران خان پر بھرپور لفظی گولہ باری کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان جیسا بد دیانت اور خائن شخص تاریخ میں پیدا نہیں ہوا۔
احسن اقبال کا کہنا تھا کہ عمران خان نے متاثرین سیلاب کے نام پر پیسے اکٹھے کئے اور وہ پیسے اپنے جلسوں میں لگا رہا ہے، جتنے پیسے جلسوں پر برباد کیے اس سے 2 اضلاع آباد ہو سکتے تھے۔
وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ قوم غلام نہیں عمران خان اپنی انا، نفس اور ہوس کے غلام ہیں، وہ حسب معمول استعفوں پر یوٹرن لے کر اسمبلی میں بیٹھ جائیں گے۔