بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

ملک بھر میں سیلاب سے مزید 3 افراد جاں بحق، تعداد 1666 ہوگئی، این ڈی ایم اے

اسلام آباد(ممتازنیوز) ملک میں سيلاب کی تباہ کاریاں جاری ہیں، جس سے مزید 3 افراد کی ہلاکتوں کی تصدیق کے بعد تعداد 1666 ہوگئی۔
این ڈی ایم اے کی رپورٹ کے مطابق حالیہ بارشوں اور سیلاب سے ملک بھر میں مزيد 3 افراد کی ہلاکتوں کی تصدیق کے بعد کل تعداد 1666 تک جا پہنچی جن میں سب سے زیادہ تعداد سندھ 747 ریکارڈ کی گئی۔
ملک بھر میں 718 مرد 333 خواتین اور 615 حاليہ بارشوں اور سیلاب سے 12864 افراد زخمی ہوئے، این ڈی ایم اے کے مطابق ملک بھر میں اب تک767418 گھرمکمل تباہ ہوئے۔
جبکہ 12 لاکھ 77 ہزار 847 گھروں کو جزوی نقصان پہنچا، اب تک کل 410 پل اور 13074 کلو ميٹر سڑک متاثر ہوئی،رپورٹ کے مطابق 11 لاکھ 55 ہزار 844 مال مویشیوں کو سیلاب سے نقصان پہنچا۔