بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

سعودی وزارت دفاع نے خود کفالت کا ہدف 15 فیصد تک حاصل کرلیا

جدہ (امیرمحمد خان سے ) سعودی عرب کے وزیر اعظم اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے کہا ہے کہ سعودی عرب نے دفاعی شعبے میں اپنی خود کفالت کو دو فیصد سے بڑھا کر پندرہ فیصد کر لیا ہے۔ یہ بات انہوں نے وزارت دفاع کے دورے کے بعد کہی ۔ ولی عہد کے مطابق وزیر دفاع شہزادہ کالد بن سلمان کے زیر قیادت سعودی دفاعی خود کفالت کا ہدف پچاس فیصد ہے جسے وزیر دفاع بہت تھوڑے عرصے میں دو فیصد سے پندرہ فیصد تک لانے میں کامیاب ہو گئے ہیں۔سعودی وزارت دفاع کے ہیڈ کوارٹر کے دورے کے موقع پر ولی عہد سے وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان اور وزارت کے دوسرے اعلیٰ حکام نے ملاقات کی اور انہیں وزارت میں جاری زیر عمل منصوبوں کے بارے میں بریف کیا، اس موقع پر ولی عہد نے وازرت کی کارکردگی کی تعریف کرتے ہوئے کہا وزیر دفاع نے جس طرح دفاعی خود کفالت کی سطح پندرہ فیسد کر لی ہے اسی طرح پچاس فیصد تک کا ہدف بھی جلد پورا کر لیا جائے گا۔