بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

پی ٹی آئی کی اداروں کو بدنام کرنے کی گھناؤنی سازش بے نقاب

تحریک انصاف کی جانب سے اداروں کو بدنام کرنے کی ایک اور گھناؤنی سازش بے نقاب ہوگئی۔
نجی ٹی وی کے مطابق پرائیویٹ نمبرز سے آنے والی کالز کا بھانڈا گھر کے بھیدی نے پھوڑدیا۔ پی ٹی آئی کارکن محمد شفیق نے اپنے اعترافی بیان میں کہا ہے کہ عمران خان، فوادچوہدری کے ورغلانے پر اداروں کیخلاف پروپیگنڈا کیا۔
پی ٹی آئی کارکن کا کہنا تھا کہ اپنے دوست کا نمبر“پرائیویٹ نمبر“کے نام سے فیڈ کیا اور دوست سے کہا کال کرکے دھمکی دو، جواب میں اسے دھمکیاں دیں، دوست کیجانب سے کی گئی کال کو اداروں کی طرف سے کی گئی کال ظاہر کیا۔
اپنے بیان میں پی ٹی آئی کارکن محمد شفیق نے اعتراف کیا کہ دوست کی کال وائرل کرائی تاکہ اداروں کو بدنام کیا جاسکے، اداروں کے خلاف مہم کا حصہ بننے پر معافی کا طلبگار ہوں۔

محمد شفیق نے تحریک انصاف کے کارکنوں کو بھی مشورہ دیا ہے کہ وہ عمران خان یا کسی بھی لیڈرکی باتوں میں نہ آئیں۔
واضح رہے کہ 21 سمبر کو لاہور میں وکلاء کنونشن سے خطاب میں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا کہنا تھا کہ دھمکیاں دینے کے لیے گم نام نمبر سے ٹیلی فون آتے ہیں، ان کو واپس دھمکیاں دو، جو ڈراتا ہے، اس کو واپس ڈراؤ، جو دھمکیاں دے رہے ہیں ان کو واپس دھمکیاں دو۔