دبئی (طاہر منیر طاہر) پاکستان مسلم لیگ دبئی کے سینئر نائب صدر میاں غلام محی الدین نے کہا ہے کہ پی ایم ایل این کے دور حکومت میں ٹرانسجینڈر بل کا پاس ہونا شرمناک فعل ہے، جبکہ ٹرانسجینڈر بل، احکام الہی سے کھلم کھلا بغاوت ہے جس کے نتائج بہت برے ہونگے- میاں غلام محی الدین نے کہا کہ ہمیں بل میں ترمیم نہیں بلکہ اسے کینسل کرکے الله کریم سے معافی مانگنی چاہیے- انہوں نے کہا کہ اس بل کے پاس ہونے سے ملک میں بے راہ روی بڑھے گی جس سے الله کا غضب نازل ہو گا اور تباہی آے گی- ابھی ہم سیلاب کی تباہ کاریوں سے گزر رہے ہیں اور اس پر ٹرانسجینڈر بل لا کر اللہ کے غضب کو مزید دعوت دی جا رہی ہے- میاں غلام محی الدین نے کہا کہ اس طرح کے مکروہ بل لانے کی بجائے حکومت کو ملک میں اللہ اور رسول کا قانون لاگو کرنا چاہیے-
ٹرانسجینڈر بل، احکام الٰہی سے بغاوت ہے، غلام محی الدین








