بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

ایون فیلڈ ریفرنس: مریم نواز کی سزا کیخلاف درخواست پر فیصلہ محفوظ

اسلام آباد: ایون فیلڈ ریفرنس میں مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کی سزا کے خلاف درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا گیا۔

مریم نواز کی جانب سے ایون فیلڈ ریفرنس میں سزا کے خلاف درخواست پر سماعت اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس عامر فاروق کی سربراہی میں ہوئی۔

دوران سماعت جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیے کہ ہم پبلک نالج یا کسی کی سنی سنائی بات پر فیصلہ نہیں کر سکتے، مریم نواز پبلک آفس ہولڈر نہیں تھیں اس لیے ان پر اثاثوں کا کیس نہیں بنتا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے مریم نواز کے وکیل امجد پرویز ایڈوکیٹ اور نیب کے تفتیشی افسر کے دئائل سننے کے بعد کیس کا فیصلہ محفوظ کرتے ہوئے کہا کہ فیصلہ آج ہی سنایا جائے گا۔