اسلام آباد: چیئرمین تحریک انصاف عمران خان آج دوپہر حقیقی آزادی تحریک کے سلسلے میں مظفرآباد میں جلسۂ عام سے خطاب کریں گے۔
تفصیلات کے مطابق آزادکشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد میں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا جلسہ آج ہوگا جس کی تمام تر تیاریاں مکمل کرلی گئیں ہیں۔
اس جلسے میں عمران خان پاکستان کی حقیقی آزادی کے ساتھ ساتھ کشمیر کے مسئلے پر بھی بات کریں گے۔
وزیراعظم آزادکشمیر سردار تنویر الیاس نے جلسہ گاہ کا دورہ کیا اور انتظامات کا جائزہ لیا۔
اس موقع پر وزیراعظم سردار تنویر الیاس کے ہمراہ تحریک انصاف کے رہنما علی امین گنڈہ پور سمیت کارکنوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔
سردار تنویر الیاس نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کشمیریوں کے سفیر ہیں، لائن آف کنٹرول کے اس پار بھی کشمیری عمران خان سے والہانہ محبت کرتے ہیں۔









