اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف نے مریم نواز کو ایون فیلڈ ریفرنس سے بری کیے جانے پر ردعمل کا اظہار کیا ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف نے ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ جھوٹ، بہتان اور کردار کشی کی عمارت آج منہدم ہوچکی ہے۔ ایون فیلڈ ریفرنس میں مریم نواز کی بریت نام نہاد احتسابی نظام کے منہ پر طمانچہ ہے۔
The edifice of lies, slander & character assassination has come crumbling down today. Maryam Nawaz's acquittal in the Avenfield Reference is a slap in the face of so-called accountability system that was employed to target Sharif family. My congratulations to Maryam Beti & Safdar
— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) September 29, 2022
انہوں نے مزید کہا کہ نام نہاد احتسابی نظام شریف خاندان کو نشانہ بنانے کے لیے استعمال کیا گیا۔
وزیراعظم کا کہنا ہے کہ مریم بیٹی اور صفدر کو میری طرف سے مبارکباد۔
واضح رہے کہ اب سے کچھ دیر قبل اسلام آباد ہائی کورٹ نے مسلم لیگ (ن) کی رہنما مریم نواز کو ایون فیلڈ ریفرنس سے بری کر دیا ہے۔









