بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

عدالتی فیصلہ انصاف کی فتح ، بیرسٹر امجد ملک کی مریم نواز کو بری ہونے پر مبارکباد

مانچسٹر (ممتازنیوز) مسلم لیگ (ن )کے چیف کو آرڈ ی نیٹر انٹرنیشنل افیئرز بیرسٹر امجد ملک نےمسلم لیگ (ن)کی نائب صدر مریم نواز کو ایون فیلڈ ریفرنس میں سنائی گئی سزائیں کالعدم اور بری ہونے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہاہے کہ عدالتی فیصلہ انصاف کی فتح ہے ۔ٹوئٹر پر اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ مریم نواز شریف کو قائد مسلم لیگ (ن) کی بیٹی ہورنے کی سزا دی گئی ۔ انہوںنے کہاکہ عوامی عہدہ رکھنے کے باوجود اس کسوٹی پر پرکھی گئیں ۔ انہوںنے کہاکہ جیل میں تذلیل کی گئی جو اسلامی معاشرے میں نئی عمرانی روایت تھی ۔ انہوںنے کہاکہ اب ان کے حق میں عدالتی فیصلہ انصاف کی فتح ہے لیکن عدالتی بھروسہ بنانے میں سالوں لگیں گے ۔