بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

عدالتی فیصلہ ، وزیراعظم کی مریم نواز کومبارکباد،ایکدوسرے کا منہ بھی میٹھاکرایا

اسلام آباد(ممتازنیوز) مسلم لیگ (ن) کی نائب صدرمریم نواز ایون فیلڈ ریفرنس میں اپنی بریت کا فیصلہ سننے کے بعد اسلام آباد ہائی کورٹ سے سیدھی وزیراعظم ہاؤس پہنچیں اور وزیراعظم شہبازشریف سے ملاقات کی اس موقع پر شہبازشریف نے مریم نواز کو گلے لگایااور مبارکباد جبکہ دونوں نے ایک دوسرے کے منہ بھی میٹھاکرایا۔بعدازاں مریم نوازاور وفاقی وزیراطلاعات مریم اورنگزیب نے بھی ایک دوسرے کا منہ میٹھاکرایاجبکہ وزیراعظم ہاؤس میں موجود دیگر افراد کو بھی میٹھائی پیش کی گئی۔وزیراطلاعات نے اس حوالے سے ویڈیوٹویٹر پر شیئر کرتے ہوئے لکھا’’الحمدللّٰہ مبارک’’