اسلام آباد(ممتازنیوز) وفاقی وزیر ایوی ایشن و ریلوے خواجہ سعد رفیق کے اعزاز میں چین کے سفیرنونگ رونگ نے عشائیہ دیا، چیئرمین ریلوے، ایڈیشنل سیکرٹری ریلوے، سیکرٹری ایوی ایشن ،سی ای او پی آئی اے بھی وفاقی وزیر کے ہمراہ تھے۔ اس موقع پرہونے والی ملاقات میں ملاقات کے دوران چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) کے تحت ایم ایل ون منصوبے کے جلد آغاز پر اتفاق کیا گیا۔ وفاقی وزیر نے پاکستان کے چھوٹے ایئرپورٹس کو فعال کرنے اور مسافروں کو بہتر سفری سہولیات فراہم کرنے کی غرض سے چینی سفیر کو بجٹ ایئرلائینز کی پی آئی اے کے ساتھ اشتراک پر غور کرنےکی دعوت دی۔ چینی سفیر نے چینی نجی ائیر لائنز سے بات کرنے کی یقین دہانی کروائی۔ چینی سفیر نے پاکستانی ائیرلائینز کے لئےپاکستان سے براہ راست بیجنگ اور گوانگ ژوپروازوں کی جلد اجازت دینے کیلئے اقدامات کی یقین دہانی کروائی ۔
پاکستان اور چین کا سی پیک کے تحت ایم ایل ون منصوبہ جلدشروع کرنے پر اتفاق








