بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

آج پاکستان کی تاریخ کا فیصلہ کن وقت ہے، عمران خان

مظفرآباد(نیوزڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ آج پاکستان کی تاریخ کا فیصلہ کن وقت ہے۔
مظفرآباد میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ کشمیر کے لئے لوگ آزادی کے لئے قربانیاں دے رہے ہیں۔
عمران خان نے کہا کہ کشمیر کے لوگ پوچھتے ہیں کہ پاکستان ہماری قربانیاں ضائع تو نہیں ہونے دے گا تو میں ان کو کہتا ہوں کہ جب تک عمران خان زندہ ہے آپ کی قربانیاں ضائع نہیں ہونگی۔
انہوں نے کہا کہ 5 اگست کو جب بھارت نے غیر قانونی طرقے سے کشمیر کا اسٹیٹس ختم کیا تھا تو ہم نے بھارت سے تمام تعلاقات ختم کردیئے تھے کیونکہ ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ ہم کشمیوں کی قربانی کا سودا نہیں کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ بیرونی سازش کی مدد سے امپورٹڈ حکومت کو ہم پر مسلط کیا گیا اور یہ مسلط ہوئے کیونکہ یہ پتلے ہیں۔
چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ چاہتا ہوں کہ دنیا کو پتہ چلے کہ سائفر کی حقیقت کیا ہے جس میں کہا گیا کہ بات نہیں مانی تو نقصان اٹھانا پڑے گا۔
ان کا کہنا تھا سیاسی لوٹے جمہوریت کی توہین ہیں انہوں نے سیاست کو تجارت بنادیا ہے جبکہ اگر انسانوں کی خدمت کی جائے تو سیاست عبادت ہے لیکن انہوں نے اپنا ضمیر بیچا اور ایسے لوگوں کو آپ نے ووٹ دیا ۔
انہوں نے کہا کہ ہماری حکومت ہٹائی گئی اور ان لوگوں کو بٹھایا گیا اور پتا چلا مریم نے داماد کیلئے ہندوستان سے مشینری امپورٹ کی کیونکہ انہیں کشمیریوں کی قربانیاں نہیں پیسہ عزیز ہے ۔
عمران خان نے کہا کہ آڈیو لیک کے متعلق سب جانتے ہیں جس پر میں شہباز شریف کا شکریہ ادا کرتا ہوں کہ میری اور اعظم خان کی آڈیو لیک کردیا ، اب دنیا کو پتہ چلے گا کہ حقیقت کیا ہے۔