بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

چار سال سے اقتدار کا روزہ رکھا ہوا ہے، جلدحلقے کے عوام کے ساتھ کھولوں گا،چودھری نثار

راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک) سابق وفاقی وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان نے کہاہے کہ چار سال سے اقتدار کا روزہ رکھا ہوا ہے لیکن اب لگ رہا ہے کہ بہت جلد اپنے حلقے کے عوام کے ساتھ روزہ کھولوں گا ۔اپنے حلقے میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چودھری نثار علی خان نے کہا کہ خدا کو حاضر ناظر جان کر حلفاً کہتا ہوں بڑے بڑے عہدوں کی جتنی آفر مجھے ہوتی ہے کسی سیاست دان کو نہیں ہوتی، چار سال سے اقتدار کا روزہ رکھا ہوا ہے لیکن اب لگ رہا ہے کہ بہت جلد اپنے حلقے کے عوام کے ساتھ روزہ کھولوں گا۔انہوں نے کہا کہ میرے حلقے کے عوام ووٹرز سپوٹرز کو میرے لئے ووٹ مانگنے پر کبھی شرمندگی نہیں ہو گی، میں کبھی ضمیر کا سودا نہیں کیا، نہ کوئی مجھے دو نمبر کہے گا، لوگ تو اقتدار کے لیے جوتیاں اٹھانے کو تیار ہو جاتے ہیں۔ سابق وفاقی وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ میرا بیٹا بھی عوام کی خدمت کے موجود ہے، کسی کو یہاں آنے کی دعوت نہیں دی۔