کابل (مانیٹرنگ ڈیسک)امارت اسلامی نے سہیل شاہین کو امارت اسلامی کے قطر دفتر کا سربراہ مقرر کردیا۔افغان میڈیا کے مطابق قطر میں امارت اسلامی کے دفتر کی صدارت اس سے قبل ملا عبدالغنی برادر کے پاس تھی، جو اب افغانستان کے نائب وزیراعظم کا عہدہ سنبھال رہے ہیں۔سہیل شاہین کو امارت اسلامی نے اقوام متحدہ کیلئے اپنا مندوب بھی نامزد کر رکھا ہے۔