بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

اہلیہ کا قتل ، شاہنواز کونسا نشہ کرتا تھا؟دوران تفیش بتا دیا

اسلام آباد: اہلیہ کے قتل کے کیس میں صحافی ایاز امیر کے بیٹے شاہنواز امیر نے شراب نوشی اور چرس پینے کا اعتراف کر لیا۔
پولیس ذرائع کے مطابق ملزم آئس نشہ کا عادی نہیں لیکن دوران تفتیش اعتراف کیا ہے کہ وہ شراب نوشی اور چرس بھی پیتا رہا جبکہ وقوعہ کے وقت گرفتاری کے موقع پر ملزم نشے میں نہیں تھا۔
ملزم شاہنواز امیر نے مقتولہ سے 48 ہزار درہم لے کر مرسڈیز کار خریدی، ملزم نے اپنی مقتولہ اہلیہ سے مرسڈیز کار لینے کا دوران تفتیش اعتراف کیا۔
ملزم کے بینک اکاؤنٹس کی تفصیلات کے لیے پولیس نے اسٹیٹ بینک کو مراسلہ بھیج دیا ہے جبکہ ملزم کے موبائل فون کا تمام ڈیٹا بھی پولیس نے حاصل کرلیا ہے۔